شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ - متھن چکرورتی سے ممبئی میں پوچھ گچھ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ - متھن چکرورتی سے ممبئی میں پوچھ گچھ کا امکان

کولکاتا
یو این آئی
ہزاروں کروڑ روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں اداکار اور ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ متھن چکرورتی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹورٹ اس مہینہ کے آخری میں ممبئی میں پوچھ تاچھ کرسکتی ہے ۔ ذرئع کے مطابق اداکار اور ممبر پارلیمنٹ متھن چکرورتی کو ای ڈی اپنے آفس سالٹ لیک میں طلب نہیں کرے گی بلکہ ممبئی جاکر ان کے گھر پر ہی پوچھ تاچھ کرے گی۔ وکیل بی کے سرکار کے مطابق متھن چکرورتی ان دنوں فلم شوٹنگ میں جارڈن میں مصروف ہیں ، انہوں نے ای ڈی میں پہلے ہی کاغذا ت جمع کرچکے ہیں ۔ ہندوستان واپسی پر وہ تفتیش کے لئے تیار ہیں ۔ اس سے قبل وکیل سرکار نے کہا تھاکہ متھن چکرورتی کو ای ڈی نے25جولائی کے بعد سالٹ لیک میں واقع آفس میں طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متھن چکرورتی 25جولائی کے بعد ہندوستان واپس آئیں گے اس کے بعد انہیں جب بھی طلب کیاجائے گا وہ حاضر ہوں گے۔ متھن چکرورتی میڈیا گروپ کے برانڈ ایمبسڈر تھے ۔ ای ڈی نے روپیوں کے لین دین سے متعلق تحقیق کرنے کے لئے متھن چکرورتی کو نوٹس دیا ہے ۔ متھن چکرورتی نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لئے دو مرتبہ مدت میں اضافہ کرواچکے ہیں ۔ ای ڈی نے جون کے وسط میں ہی متھن چکرورتی کو نوٹس دیا تھا۔

Saradha Scam: Enforcement Directorate May Call Mithun

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں