لیبیا میں جاری تشدد کو روکنے بیرونی فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

لیبیا میں جاری تشدد کو روکنے بیرونی فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ

طرابلس
آئی اے این ایس
لیبیا میں جاری تشدد کو روکنے لیبیا کی حکومت بین الاقوامی مداخلت کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔ حکومت کے ایک ترجمان نے آج یہ بات بتائی ۔ لیبیا کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ لیبیا کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ملک کے اثاثوں کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی فوج کو طلب کرلیا جائے ۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی فوج کی مداخلت سے ملک میں جاری انتشار ختم ہوگا اور اس دوران حکومت کو خود اپنی افواج تیار کرنے کا موقع ملے گا ۔ ملک میں اس وقت ایسا تشدد جاری ہے جو حکومت کے قابو سے باہر ہوگیا ۔ ملک کے مختلف مسلح گروپ اپنی من مانی کررہے ہیں اورہر گروپ اپنی برتری مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ مرکزی حکومت کے احکامات کو کوئی قبول نہیں کررہا ہے ۔ حکومت کے پاس کوئی موثر اور طاقتور فوج نہیں ہے۔ اتوار کے دن سے دارالحکومت طرابلس میں زبردست لڑائی جاری ہے جب کہ اسلامی مسلح گروپوں نے طرابلس کے انٹر نیشنل ایرپورٹ پر حملہ شروع کردیا اور کلیدی سڑکوں کو بند کردیا ۔ اس دوران مشرقی شہر بن غازی میں تشدد شروع ہوگیا ۔ یہاں کے تشدد میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے پیر کے دن ایک بیان جاری کرکے اقوام متحدہ کے تمام عملہ کو لیبیا سے واپس طلب کرلیا ۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ لیبیا کے موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کے عملہ کے لئے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ لیبیا کے سابق قائد معمر قذاتی کے2011میں زوال اوران کے مسلسل بد امنی کا سلسلہ جاری ہے ۔ قذافی کے زوال میں کلیدی رول انجام دینے والے مسلح گروپ اپنی برتری کا دعویٰ کررہے ہیں اور ملک کے وسائل میں حصہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس طرح لیبیا میں مسلسل انتشار اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت کے لئے مسلح گروپوں پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے ۔ سابق باغیوں کو جو ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی برتری مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حالات مین حکومت جو بے بس ہوگئی ہے فیصلہ کیا کہ بیرونی افواج کو طلب کر کے ملک میں تشدد کو روکا جائے اور اس دوران حکومت اپنی خود کی فوج تیار کرے ۔ بے قابو گروپوں میں قابو لانے بین الاقوامی فوج کو طلب کرنے کا حکومت لیبیا نے فیصلہ کیا ہے ۔ بیرونی فوج کو طلب کر کے ملک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی اور قدرتی وسائل کی حفاظت کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں