فلسطینیوں کی مدد کے لئے تنظیم اسلامی تعاون کانفرنس کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

فلسطینیوں کی مدد کے لئے تنظیم اسلامی تعاون کانفرنس کی اپیل

جدہ
آئی اے این ایس
تنظیم اسلامی تعاون کانفرنس( او آئی سی) کے جنرل سکریٹری عیاد احمد مدنی نے فلسطینی عوام کو فوری طور پر ہر طرح کی مدد جاری کرنے کی اپیل کی ۔ تنظیم اسلامی تعاون کانفرنس کے جنرل سکریٹری نے غزہ پٹی کے عوام کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ عیاد امین مدنی نے ارکان ممالک سے یہ اپیل کی ۔ اسلامی دنیا سے باہر کی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں زبردست جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے عرب امارات ، مصر ، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی امداد کی ستائش کی۔ عیاد مدنی نے کہا کہ جارحیت سے قبل غزہ کی ناکہ بندی کی گئی جو بھیانک جرم ہے ۔ اسرائیل کے حملوں میں سینکڑوں ہلاک ہوگئے اور بے شمار اپاہج ہوگئے بے شمار مکانات منہدم ہوگئے جس کی وجہ سے ہزاروں عوام بے گھر ہوگئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں