امریکی پہاڑ ہندوستانی سائنسداں اکھوری سنہا سے موسوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

امریکی پہاڑ ہندوستانی سائنسداں اکھوری سنہا سے موسوم

US-mountain-after-Indian-scientist-Akhouri-Sinha
امریکی حکام نے ممتاز ہندوستانی امریکی سائنسداں اکھوری سنہا کو غیر معمولی اعزاز سے نوازتے ہوئے ان سے ایک پہاڑ کو موسوم کیا ہے ۔ سنہا یونیورسٹی آف میسور سوٹا کے ڈپارٹمنٹ آف جینٹکس ،سیل بائیولوجی اینڈ ڈیولپمنٹ میں شریک پروفیسر ہیں ۔ امریکی محکمہ طبقات الارض نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک پہاڑ کو ماؤنٹ سنہا سے موسوم کیا ۔ سنہا’ایک ٹیم کے رکن تھے جن نے سمندری جانور سیل اور وہیلز کی آبادیوں کی باضابطہ فہرست مرتب کی تھی ۔1972تا1974انہوں نے امریکی کوسٹ گارڈ کٹرس ساؤتھ ونڈ گلیشیرز کے استعمال سے امند سن سیز کے برفیلے علاقوں میں ان جانوروں اور پرندوں کی مکمل تفصیلات مرتب کی تھیں ۔ ایڈ وائز یری کمیٹٰ آن انٹارکٹک نیز اور امریکی محکمہ طبقات الارض نے انہیں اعزا ز سے نوازا۔

Mt Akhouri Sinha! US names mountain after Indian scientist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں