پاکستان و چین کو سڑک اور ریل سے مربوط کرنے پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

پاکستان و چین کو سڑک اور ریل سے مربوط کرنے پر غور

چین نے شمال مغربی صوبہ زنجیانگ ایغور خود مختار علاقہ کے شہر کاشغر سے بحیرہ عرب می پاکستانی بندرگاہ گواور پورٹ تک ریلوے لائن کے لئے فنڈ مختص کیا ہے ۔ چائنا ڈیلی نے زنجیانگ کے علاقائی ترقیات و اصلاحات کمیشن کے ڈائرکٹر ژانگ چنلن کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ1800کلو میٹر طویل چین، پاکستان ریلوے لائن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ بندرگاہی شہر کراچی سے بھی گزرے گی ۔ ژانگ نے عرومقی میں سلک روڈ اکنامک بیلٹ پر بین الاقوامی سیمنار کے دوران مزید بتایا کہ ریلوے لائن بچھانے میں نامساعد حالات اور الجھن آمیز و پیچیدہ جغرافیائی صورتحال کے سبب بہت زیادہ مصارف کا اندیشہ ہے تاہم پراجکٹ پر سنجیدگی سے غور اس اس کی تفصیلات کی جانچ کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔، ژانگ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے لائن پامیریٹو اور قراقرم پہاڑیوں سے ہوکر گزرے گی ، لہذااس کے بچھانے کا عمل انتہائی دشوار ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین نے سلک روڈ اکنامک بیلٹ کی تجویز پیش کی ہے اور یہ ریلوے لائن چین، پاکستان راہداری کے انتہانئی اہم نقل و حمل انفراسٹرکچر کا حصہ ہوگا ۔ اس کی تعمیر چین اور پاکستان مشترکہ طور پر کریں گے ۔ علاوہ ازیں گواور پورٹ اور چین کے درمیان تیل اور گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اس پراجکٹ کی تکمیل پر چین، خلیج عمان کے عین رو برو ایک بندرگاہ کی تعمیر کے موقف میں ہوگا جو تیل ٹینکرس کی اہم راہداری ہے ۔ گوادر پورٹ کا کنٹرول چین کو ایک معاہدہ کے تحت حاصل ہے جس پر دستخط16مئی2013کو پاکستانی حکام نے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ کی تھی ۔ اس معاہدہ کا مقصد پورٹ اتھاریٹی آف سنگاپور کے عملی حقوق کی منتقلی تھی ۔ ژانگ نے بتایا کہ صدر ژی جنپنگ کی جانب سے اکنامک بیلٹ کے تصور کو پیش کئے جانے کے بعد زنجیانگ میں سڑک اور ریلوے لائن کی تعمیر میں نمایاں شدت اور تیزی آگئی تھی ۔ ستمبر2013کو صدر نے اکنامک بیلٹ سے متعلق ایک پراجکٹ کا خیال پیش کایا تھا۔ ژی نے چین، وسطی ایشیاء اور یوروپ کو مربوط کرنے والے قدیم تجارتی روٹ کے احیاء کی تجویز پیش کی تھی ۔ حکومت چین نے جنوبی وسطی اور شمالی زنجیانگ پر مشتمل مرکزی کاریڈور قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو چین کو روس ، پاکستان اور یوروپ کو مربوط کرے گا۔ دیرینہ منصوبہ چین، کرغستان ، ازبکستان ریلوے لائن بچھانے کا کام جلد ہی شروع ہوگا ۔ خطہ8ممالک کی سرحدوں سے متصل ہے ۔ چین نے3نئے خشکی پورٹس ، کرغستان ، قازقستان اور روس کو جانے کے لئے قائم کرنے کا منصوبہ تیار رکھا ہے ۔ ژیانگ نے آخرمیں یہ بھی بتایا کہ سماجی استحکام یقینی بنائے جانے کے بعد افغانستان اورہندوستان تک رسائی کے لئے پورٹس کو بروئے کار لایا جائے گا۔ کشادگی ، بہر حال تجارت میں فروغ کی بنیاد ہے ۔

China to build new Silk Road rail link to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں