ریل بجٹ کے متن کا پارلیمنٹ میں پیشکشی سے قبل افشاء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

ریل بجٹ کے متن کا پارلیمنٹ میں پیشکشی سے قبل افشاء

نئی دہلی
یو این آئی
راجیہ سبھا کے صدر نشین حامد انصاری نے آج کہا کہ ریل بجٹ2014-15کے افشاء میں کوئی مراعات شکنی نہیں تھی جس کے متن کے چند حصے8جولائی کو ایک قومی روزنامہ میں شائع ہوئے تھے ۔ اسی دن پارلیمنٹ میں ریلوے بجٹ پیش کیا گیا تھا ۔ ریلوے بجٹ کے لئے تجاویز کے افشاء کو بدبختانہ اور تناؤ سے بھرپور قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہاس کو سرکاری راز قانون کی ایک امکانی خلاف ورزی کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ تاہم بجٹ تجاویز کا افشا کوئی مراعات شکنی کے مترادف قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ میں نے مراعات شکنی پر کیس کے حقائق اور ماضی کی مثالوں کی بنیاد پر کئی ارکان کی جانب سے موصولہ نوٹس کا جائزہ لیا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ ریلوے بجٹ کی چند تجاویز، مبینہ طور پر8جولائی کو ایک اخبار کی جانب سے شائع کئے گئے تھے ۔یہ بد بختی ہے کہ بجٹ کا متن لوک سبھا میں اس کی پیشکشی سے قبل شائع کردیا گیا ۔ اس کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا سرکاری راز قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تاہم بجٹ کا افشاء مراعات شکنی کی تعریف میں نہیں آتا ۔ چنانچہ نوٹسیں ناقابل قبول ہیں ، صدر نشین نے اپنی رولنگ میں یہ بات کہی ۔ ستیہ ورتھ چتر ویدی کے بشمول بر سر اقتدار بی جے پی اور کانگریس کے ارکان کا رد عمل صدر نشین کے تبصرہ کی روشنی میں ہے۔ حکومت کو یہ بتانا چاہئے کہ اس معاملہ میں وہ کیا کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔ حکومت کو یہ بتانا چاہئے کہ وہ اس معاملہ میں کیا کارروائی کرنا چاہتی ہے ۔ مسٹر چترویدی نے وقفہ صفر کے دوران یہ بات کہی ۔ نائب صدر نشین پی جے کورین نے جوکرسی صدارت پر فائز تھے کہا کہ یہ حکومت کاکام ہے کہ اس بات کا فیصلہ کرے کہ وہ اس کے خلاف کیا کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرسی صدارت اس سلسلہ میں کچھ نہیں کرسکتی ۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے گڑ بڑھ کے بعد وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حکومت صدر نشین کی رولنگ پر عمل کرے گی ۔ انہوں نے(صدر نشین) حکومت کو کوئی ہدایات یا مشورہ نہیں دیا ہے ۔ حکومت صدر نشین کے مشورہ کا احترام کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ قبل ازیں بھی بجٹ کاغذات کاافشاء کے چند واقعات پیش آئے تھے ۔ میں اپنے رفقائسے پوچھوں گا کہ قبل ازیں پیش آنے والے واقعات میں کیا کارروائی کی گئی تھی ۔ سنتا رام نائک ، مدھو سدن مستری ، مس رجنی پاٹل اور پروین رشترا پال کے بشمول کئی کانگریسی ارکان نے9جولائی کو ریلوے بجٹ کے متن کے مبینہ افشاء پر مراعات شکنی کی نوٹسیں دی تھیں ۔ صدر نشین نے کہا کہ انہیں نوٹسیں موصول ہوئی ہیں اور وہ ان کے زیر غور ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں