صدر امریکہ کی وزیر اعظم مودی کو دورہ واشنگٹن کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

صدر امریکہ کی وزیر اعظم مودی کو دورہ واشنگٹن کی دعوت

نئی دہلی
یو این آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ستمبر میں واشنگٹن کا دورہ کرنے کی رسمی دعوت دی اور مودی نے اس دعوت کوقبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھوس نتائج کے حامل ایک نتیجہ خیز دورہ کے خواہاں ہیں ۔ امریکی ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ ولیم برنس نے آج یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس دورہ کی دعوت دی ۔ ولیم برنس نے صدر اوباما کا ایک مکتوب وزیر اعظم کے حوالہ کیا جس میں امریکی صدر نے مودی کو ستمبر میں واشنگٹن کا دورہ کرنے اور ہند۔ امریکہ تعلقات کو 21ویں صدی کی عظیم شراکت داری بنانے مل جل کرکام کرنے کی خواہش کی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر اوباما سے اس دعوت کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھوس نتائج کے حامل نتیجہ خیز دورہ کے خواہاں ہیں تاکہ ہند۔ امریکہ حکمت عملی شراکت داری کو ایک نئی تحریک و توانائی عطا کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو نئی توانائی دینے کی ضرورت ہے جس سے اس علاقہ کوایک اہم پیام ملے گا۔ وزیر اعظم نے ہند۔ا مریکہ تعلقات کے بارے میں اپنے ویژن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے قدیم اور دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کے درمیان تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکہ دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھریں گے ۔

US President Barack Obama formally invites PM Narendra Modi, wants 'defining partnership'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں