اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے سنیگال کے شہریوں کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے سنیگال کے شہریوں کا مطالبہ

ڈاکر(سنیگل)
آئی اے این ایس
سنیگلی شہریوں نے اپنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات فوراً منقطع کرلینے کی درخواست کی ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کل بعد نمازجمعہ ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران سنیگل شہریوں نے یہ مطالبہ کیا ۔ احتجاجی مظاہروں غزہ پٹی پر اسرائیلی مظالم کے پیش نظر کیا گیا جس نے شہری سماج کے ارکان دانشور، علماء ، مذہبی قائدین اور صحافی شریک ہوئے ۔، احتجاجی مظاہرہ ڈاکر میں فلسطینی سفارتخانہ کے روبرو منقد ہوا ۔ سرکل آف سینگلیز انٹلیکیچولس کے ملک ندائی نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے فسلطینیوں کا قتل عام بند ہونے تک صہیونی مملکت کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ندائی سنیگلی صدارتی مشیر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکر میں اسرائیلی سفارتخانہ فوراً بند کیاجانا چاہئے ۔ اسی احتجاجی مظارہ کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے بین الاقوامی برداری اور حقوق انسانی تنظیموں کی سنگین خاموشی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے نہ صرف انسانی زندگیاں زائل ہورہی ہیں بلکہ املاک کو بھی زبردست نقصان پہنچ رہا ہے ۔ غزہ پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق118ہوگئی ہے ۔

Senegal urged to suspend relations with Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں