تلنگانہ میں زرعی سرگرمیوں میں تیزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-18

تلنگانہ میں زرعی سرگرمیوں میں تیزی

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلنگانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اچھی بارش کے پیش نظر زرعی سر گرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔ واضح ہو کہ مانسون کے آغاز سے اب تک معمول کے مطابق بارش نہیں ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تا حال امساک باراں منفتی48فیصدریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ بھر میں یکم جون تا 16جولائی اوسطاً124.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ معمول کے مطابق238.8ملی میٹر بارش کی جانی چاہئے تھی۔ اس طرح48فیصد کم بارش ہوئیہے ۔ موسم خریف2014کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق یہ بات بتائی گئی ۔ تلنگانہ بھر میں تا حال18.771لاکھ ہیکٹر اراضی پر تخم ریزی کی جاچکی ہے جبکہ تلنگانہ میں جملہ قابل کاشت رقبہ40.38لاکھ ہیکٹر موجود ہے ۔ وسط جولائی تک79فیصد یعنی23.71لاکھ ہیکٹر اراضی پر تخم ریزی ہوجانی چاہئے تھی ۔ ڈیٹا کے مطابق دھان، راگی ، مونگ پھلی ، سورج مکھی اور مرچ کی فصلیں25فیصد کم رقبے پر بوئی گئی ہیں۔ بارش پر انحصار رکھنے والی فصلیں جون میں ہی بوئی جانی چاہئے تھیں ۔ تاہم بارش نہ ہونے کے باعث اس میں اچھی خاصی تاخیر ہوگئی ۔ حالیہ بارش کے نتیجہ میں مکئی، دالیں اور کپاس کی تخم ریزی جیسی زرعی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ یقینی آبپاشی نظاموں کے تحت دھان کی پیوند کاری کے کام بھی شروع ہوچکے ہیں ۔مانسون کے تاخیر سے آغاز اور وقت پر بارش نہ ہونے کے نتیجہ میں بارش پر منحصر فصلوں کو نمی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم حالیہ بارش سے یہ فصلیں اس کے دباؤ سے آزاد ہوچکی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں