جما عت الدعوۃ کی جانب سے متاثرہ عوام کو امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

جما عت الدعوۃ کی جانب سے متاثرہ عوام کو امداد

نراری(پاکستان)
رائٹر
اقوام متحدہ نے کہا کہ انتہا پسند گروپ جو عطیات اور خیرات حاصل کررہے ہیں اس سے ان بھوکے لوگوں کو مدد مل رہی ہے جو پاکستان کی فوجی کارروائی کی وجہ سے نقل مقام کرچکے ہیں ۔ جو لوگ اس طرح کی مدد حاصل کررہے ہیں ان کی تعداد900000سے زائد ہوگئی ہے ۔ یہ بات ان لوگوں نے بتائی جو غذا کے لئے قطاروں میں ٹھہرنے کے باوجود انہیں امدا د نہیں مل رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ نقل مقام کرچکے ہیں انہیںیہ امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ جماعت الدعوہ جس کو اقوام متحدہ اور امریکہ نے ممنوعہ تنظیموں کی سرپرست قرار دیا ہے ۔ وہ شمالی وزیرستان کی علاقہ میں طاقتور ہے ۔ پاکستانی فوج کی کارروائی کے بعد نقل مقام کرنے والے لوگ ہیں ۔ نراری موضع کے ایک شخص قربان علی نے کہا کہ حکومت ہمارے مواضعات پر بمباری کررہی ہے ، لیکن نہ ہمیں آسرا فراہم کررہی ہے اور نہ غذا فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوہ کے لوگ حکومت سے بہتر ہیں جو غذائی اجناس فراہم کررہے ہیں اور پینے کے لئے ٹھنڈے پانی فراہم کررہے ہیں ۔ قومی آفات سماوی ایجنسی نے امداد کے لئے900000افراد کے ناموں کا اندراج کیا ہے ۔ تاہم چند گروپوں کا کہنا ہے کہ حقیقی ضرورت مند لوگوں کی تعداد صرف600000کے قریب ہے او ر باقی نام فراڈ ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ پروگرام نے کہا ہے کہ44000افراد کے لئے4000ٹن غذائی اجناس فراہم کیے گئے ۔ چند خاندان امداد حاصل کررہے ہیں اور چند خاندان امداد سے بالکل محروم ہیں ۔، حافظ سعید جو لشکر طبیہ کے سربراہ تھے اب جماعت الدعوہ کے صدر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کا انتہا پسندگروپوں سے وکئی تعلق نہیں ہے جماعت الدعوہ نے60000افراد کو غذا فراہم کی اور500خاندانوں کو غذا کے پیاکٹ فراہم کیے۔

Suspected militant-linked charities help Pakistanis displaced by fighting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں