شمالی افریقہ کو 3 ہزار فوجی روانہ کرنے کے لیے فرانس تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

شمالی افریقہ کو 3 ہزار فوجی روانہ کرنے کے لیے فرانس تیار

پیرس
آئی اے این ایس
فرانسیسی وزیر دفاع ژاں ایس لیدرائن نے شمالی افریقہ کو3ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک گروپ روانہ کرنے کا اعلان کیا ۔ میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کا نیا گروپ دہشت گردی کے خطرات سے نبرد آزما ہوگا ۔ ژنہوانے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی کہ شمالی افریقہ کے ساحل سہارا خطہ کے5ممالک کی شراکت سے جلد ہی انسداد دہشت گردی کارروائی شروع ہوگی ۔ لی دوائن نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کارروائیاں ڈرونس ، ہیلی کاپٹرس ، اور لڑاکا جٹ طیاروں کے ذریعہ ہوں گی ۔ شمالی مالی میں فرانسیسی فوجیوں کی کارروائی ، علاقہ کو مذہبی انتہا پسندوں سے پاک کرنے میں حکام کے ساتھ تعاون کا ایک حصہ تھی ۔ مشن کے کامیاب ہونے کے بعد برخا نے مشین کے تحت ساحلی علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا پروگرام مرتب ہوچکا ہے جس پر عمل آوری جلد ہی شروع ہوگی ۔، لی دوائن نے یہ بھی کہا کہ صدر ،ساحل علاقہ میں ہماری فوج کو دوبارہ منظم کرنے خواہاں تھے ، کیونکہ ہماری سیکوریٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ ہمارا مقصد لیبیا اور بحراوقیانوس کے درمیان جہادی گروپوں کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا ہے جس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہونے کا اندیشہ ہے ۔، افغانستان اور مالی میں فرانسیسی افواج کی موجودگی کے بعد سے فرانس دہشت گردوں کے نشانہ پر ہے ۔ ساحل علاقہ میں القاعدہ سے وابستہ انتہا پسند گروپس نے14فرانسیسی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔

France to Deploy 3,000 Troops to North Africa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں