پارٹی کی تشکیل جدید پر سونیا گاندھی کا عنقریب فیصلہ - ششی تھرور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

پارٹی کی تشکیل جدید پر سونیا گاندھی کا عنقریب فیصلہ - ششی تھرور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے آج کہا کہ انتخابات میں پارٹی کی شرمناک ہارکے بعد معمول کے حالات نہیں رہیں گے اور پارٹی صدر سونیا گاندھی جلد ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے پارٹی کی تشکیل جدید کے بارے میں فیصلہ کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ(سونیا) خود اپنے تجزیہ اور اے کے انٹونی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں گی ۔ ششی تھرور نے جو کانگریس کے ترجمان بھی ہیں، کہا کہ صرف سونیا گاندھی پارٹی کو اس بحران سے نکال سکتی ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں مسلسل دو مرتبہ شکست کا سامنا کیا ہے اور ان کی زیر قیادت پارٹی نے مسلسل دوکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ دریافت کرنے پر کہ آیا کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پس پردہ چلے جائیں گے ، کیرالہ سے دو مرتبہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے ششی تھرور نے کہا کہ راہول گاندھی کا خود اپنا قائدانہ رول ہے۔ وہ یقیناًسونیا گاندھی کی مددکرتے رہیں گے ۔ پارٹی نے جب سابقہ انتخابات میں شکست اٹھائی تھی اور پھر بعد ازاں اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی تو اس وقت راہول گاندھی نائب صدر کے عہدہ پر فائز نہیں تھے ۔ اسی لئے میں نے صرف سونیا گاندھی کا تذکرہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ تبصرہ پارٹی میں بڑھتے ہوئے احساس کے دوران کیا ہے کہ سونیا گاندھی کوپارٹی کی قیادت جاری رکھنی چاہئے جب کہ یہ تصور کیاجارہا ہے کہ وہ اپنے اختیارات بتدریج راہول گاندھی کے حوالے کرتی جارہی ہیں ۔یہ بتائے جانے پر کہ پارٹی کی تاریخی شکست جس کے نتیجہ میں وہ لوک سبھا میں صرف44ارکان پارلیمنٹ تک گھٹ گئی ہے ۔

Sonia Gandhi would soon revamping the party, former Union Minister Shashi Tharoor said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں