روسی صدر پوتن لاطینی امریکی ممالک کے 6 روزہ دورہ پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

روسی صدر پوتن لاطینی امریکی ممالک کے 6 روزہ دورہ پر

ہوانا
یو این آئی
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ روس لاطینی امریکہ کے ملک کیوبا کا90فیصد قرض معاف کرنے کے ساتھ ملک کے شمالی ساحل سے خام تیل کی پیداوار میں مدد دے گا ۔ روس کے اس قدم کو امریکہ مخالف مانا جارہا ہے ۔
سیاسی مبصرین کے مطابق کیوبا کے ذریعہ روس لاطینی امریکہ میں اپنا عمل دخل بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات پچھلے52سال سے خراب ہیں جس کی وجہ سے اس سے اس پر کئی طرح کی پابندیاں لگی ہوئی ہیں ۔، امریکہ کے اس رخ کی وجہ سے بڑی بین اقوامی کمپنیاں کیوبا سے رور رہتی ہیں ۔۔ پوتن نے کہاکہ روس کیوبا پرلگی ناجائز پابندیوں سے نکلنے میں اس کی مدد کرے گا۔ پوتن کے ساتھ کیوبا کے دورے پر روس کی سب سے بڑی تیل کمپنی کے سربراہ ایگورسیشن بھی آئے ہیں جنہوں نے کیوبا کو تیل نکالنے میں تعاون دینے کا سمجھوتہ کیا ہے ۔ سیشن پر امریکہ نے یوکرین کے معاملہ پر پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ وہ پوتن کے کافی نزدیک ہیں ۔ پوتن لاطینی امریکی ممالک کے6روزہ دورے کے تحت کل کیوبا پہنچے۔ انہوں نے کیوبا کے سابق صدر فیڈل کا سترو(87) اور موجودہ صدر اول کا سترو سے ملاقاتیں کیں ۔ فیڈل کا سترو اور ان کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت ہوئی ۔، فیڈل کا سترو سے49سال تک اقتدارمیں رہنے کے بعد اپنے بھائی راول کا سترو کو اقتدار سونپ دیا تھا ۔ پوتن کو کیوبا کے سب سے بڑے اعزاز ، جوزے ماورتی، سے نوازا گیا ۔ روس نے کیوبا کو دیے گئے352ارب ڈالر قرض میں سے90فیصد معاف کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیوبا کو باقی10فیصد قرض آئندہ10سال میں لوٹانے کی مہلت دی گئی ہے ۔ یہ رقم کی بھی بعد میں کیوبا میں ہی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پوتن نے کیوبا کے بعد برازیل اور ارجنٹائنا کے دورے پر جائیں گے ۔ روس نے اس سے قبل افغانستان ، لیبیا، شام، منگولیا اور شمالی کوریا کے116ارب ڈالر کے قرضے معاف کرچکا ہے۔

Russian president tours Latin America

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں