کرسچین ہندو والے ریمارک پر ڈپٹی چیف منسٹر گوا کی معذرت خواہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

کرسچین ہندو والے ریمارک پر ڈپٹی چیف منسٹر گوا کی معذرت خواہی

پاناجی
پی ٹی آئی
گوا کے ڈپٹی چیف منسٹر فرانسیس ڈیسوزا نے خود کو‘‘عیسائی ہندو‘‘ قرار دینے سے متعلق اپنے ریمارک پر معذرت خواہی کی ہے ۔ اس ریمارک پر کیتھولک طبقہ نے سخت تنقید کی جس کے بعد ڈیسوزا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’اگر میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہونچائی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میں نے جو محسوس کیا کہہ دیا۔ ہوسکتا ہے آپ کے خیال میں میری رائے غلط ہو لیکن میں اپنی جگہ درست ہوں ۔ گوا کے وزیر دیپک دھاویلکر نے گزشتہ ہفتہ مودی کی قیادت میں ہندوستان کے ہندو راشٹرا بننے کا ریمارک کرتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا تھا جس کی صفائی پیش کرتے ہوئے ڈیسوزا نے اسے مزید بھڑکایا اور کہا ہندوستان پہلے ہی ہندو راشٹرا ہے اور ہمیشہ ہندو ملک رہے گا ۔ یہاں کے تمام شہری ہندو ہیں ۔ میں خود بھی ایک عیسائی ہندو ہوں ۔ ڈیسوزا نے یہ بھی کہا کہ ہندو ازم5ہزار سال قدیم ہے جب کہ میرا مذہب صرف2ہزار سال قدیم ہے ۔ اس بیان پر عیسائی طبقہ نے سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ خود کو ہندوستانی عیسائی تو کہہ سکتے ہیں لیک ہندو عیسائی کیسے کہہ سکتے ہیں ۔ این سی پی کی ریاستی یونٹ کے ترجمان ٹروجانوڈیمیلو نے چرچ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیسوزا کو عیسائیت سے خارج کردیا جائے ۔

Goa deputy CM apologizes for Hindu nation remark

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں