ہندوستانی خارجہ پالیسی میں روس کو خاص مقام - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

ہندوستانی خارجہ پالیسی میں روس کو خاص مقام - وزیراعظم مودی

پورٹا لیزا(برازیل)
پی ٹی آئی؍ یواین آئی
برازیل کے ساحلی شہر پورٹا لیزا میں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر ہندوستان نے روس کے ساتھ قدیم دوستانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں ہر سطح پر مزید مضبوط بنانے کی عہد کا اظہار کیا ۔ چوٹی کانفرنس کے موقع سے علاحدہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کل روس کے صدر ولاد یمیرپوٹین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے روس اور ہندوستان کے درمیان طویل عرصے سے قائم دوستانہ روابط اور حکمت عملی کی شراکت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی موثرقیادت کو سراہا ۔ 40منٹ تک جاری رہی اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس موقع پر ہندوستان کو آزادی کے وقت سے ہی اپنی معاشی ترقی اور دفاع کے لئے مسلسل دئیے گئے دو طرفہ اور بین الاقوامی تعاون دینے پر روس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ سے ہی روس کا خاص مقامرہا ہے جو آئندہ بھی ایسے برقرار رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روس کے ساتھ دفاع ، نیو کلیائی توانائی، خلائی مشن، بجلی اور کاروبار نیز سرمایہ کاری کے شعبوں میں مسلسل رساجھیداری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے اور وہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے مابین آپسی رابطہ قائم کرنے اور علاقائی و عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھی روس کا ساتھ چاہتا ہے ۔ دونوں قائدین نے اس سال دسمبر میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی سالانہ چوٹی کانفرنس کو مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے موقع کے طور پر استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ مودی نے کہا کہ وہ آئندہ سال روس کے دورہ پر ضرور جانا چاہیں گے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ویزا کے قواعد میں بالخصوص تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کے لئے آسانیاں لانے کی ضرورت ہے ۔ صدر پوٹین نے اس مسئلہ پرغور کرنے کا یقین دلایا۔

Modi described Russia as India's top foreign policy priority

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں