تلنگانہ - سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

تلنگانہ - سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئیں

حیدرآباد
یو این آئی
عیدالفطر کے پیش نظر تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو آج تنخواہیں ادا کردی گئیں۔ تنخواہیں جلد ادا کرنے کا اعلان ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حال ہی میں حکومت کی جانب سے ہائی ٹیکس مادھاپور میں منعقدہ افطار پارٹی میں کیا تھا اور کہا تھا کہ عید کی خریداری کے پیش نظر ریاستی ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کو مثالی قرار دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباددی تھی ۔ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مسلم سرکاری ملازمین کو سرکاری دفاتر سے4بجے شام گھر جانے کی بھی اجازت دی گئی ہے ۔ ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کرنے کے لئے گزشتہ روز جی اور247محکمہ فائنانس کے پرنسپل سکریٹری وی ناگی ریڈی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا اور آج ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اد ا کردی گئیں ۔ ریاست کے چیف منسٹر کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے ریاست کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اقلیت دوست و ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار چیف منسٹر قرار دیا ۔ ان ملازمین نے حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی اور ریاست کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Telangana State Government Employees Salaries on 25th july

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں