پی ٹی آئی
اتر پردیش کے وزیر اوقاف اعظم خان نے الزام عائد کیا کہ لکھنو میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج بی جے پی کی خوشنودی کی ایک کوشش تھی ۔ جب کبھی لکھنو میں ایسا ہوتا ہے تو یہ بی جے پی کی خوشنودی کی ایک کوشش ہوتی ہے اور خاطیوں کا یہ احساس ہے کہ جمعۃ الوداع کی نماز کے موقع پر گڑ بڑ پیدا کرنا قابل مذمت ہے ۔ خان نے کل دیر رات یہاں یہ بات کہی ۔ کل اقلیتی شیعہ طبقہ کے زائد از50افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا کیونکہ ان افراد نے ریاست میں شیعہ سنٹرل بورڈ میں مبینہ طور پر بد عنوان افراد کے تقرر کا بہانہ کرتے ہوئے ان کے مکان کا گھیرا ؤ کیا تھا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرا سدن میں ایک روزہ دار کو زبردستی روٹی کھلانے کے واقعہ سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے احتجاجات کئے جارہے ہیں ۔ میرا اتر پردیش شیعہ سنٹرل بورڈ میں میری پسند کے افراد کو نامزد کرنے کا ارادہ نہیں ہے ۔ ارکان ان کے صدر کے طور پر کسی بھی شخص کو منتخب کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ شیعہ سنٹرل وقف بورڈ میں میری پسند کے افراد کو نامزد کرنے میں نہ ہی مجھے یا ریاستی حکومت کو کوئی دلچسپی ہے ۔ احتجاجیوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اعظم خان نے مزید کہا کہ میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ ایسے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کے لئے سازش کا ایک حصہ ہیں۔
Protest outside my house was held to please BJP: Azam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں