پی ٹی آئی
اوڈیشہ کے ضلع ملکا نگری میں مسلح ماوسٹوں نے آدھار کارڈ کے لئے اندراجات کرنے والے کیمپ سے عملہ کا اغوا کرکے اس عمل کو بند کرنے کا انتباہ دینے کے بعد انہیں رہا کردیا ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر ملکا نگری ڈی پرشانت کمار ریڈی نے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں آدھار کارڈ تیار کرنے کے عمل کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے بتایا کہ کل یہاں سے سے تقریباً50کلو میٹر دو واقع کالی میلہ علاقہ میں واقع ٹیک گوڑہ پرائمری اسکول میں جہاں آدھا ر کارڈ تیاری کا کام جاری تھا، مسلح انتہا پسندوں کا ایک گروہ نے حملہ کردیا ۔ عملہ کو گھیر کر وہاں سے ساتھ کے منجملہ چار کا اغوا کرلیا ۔ انتہا پسندوں نے لیپ ٹاپ کمپیوٹرس ، کیمرے اور دیگر سازو سامان بھی لوٹ لیا ۔ آدھار کارڈ تیار کرنے کی کارروائی اور ان کے شناختی کارڈوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد چاروں مغویہ افراد کو رہا کردیا۔
Aadhar enrolment staff released after Maoist warning
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں