فلپائن میں داعش کے ساتھ روابط کے لئے آسٹریلیائی گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

فلپائن میں داعش کے ساتھ روابط کے لئے آسٹریلیائی گرفتار

فلپائنی حکام نے غیرملکی مذہبی انتہا پسندوں کے ساتھ روابط کے شبہ میں ایک آسٹریلیائی شہری کو گرفتار کرلیا۔ آسٹریلیائی شہری نے سوشل میڈیا پر فلپائنی مسلمانوں کو عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار باغیوں کے ساتھ تعاون کی درخواست کی تھی ۔ علاوہ ازیں وہ ان کی بھرتیاں کرکے فلپائنی مسلمانوں کو مشرق وسطی روانہ کرنے کی بھی کوشش کررہا تھا ۔ اس گرفتاری کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ملک اور مشرقی وسطی میں برسر پیکار جہادیوں کے درمیان تعلقات کا یہ پہلا واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ آسٹریلیائی حکومت خود بھی یہی باور کرتی ہے کہ اس کے150شہری داعش کے شانہ بشانہ حکومت کے خلاف بر سر پیکار ہیں یا انہیں کسی نہ کسی عنوان سے تعاون فراہم کررہے ہیں ۔ فلپائن کے وسطی علاقہ میں سی ڈبلیو اے ٹی ٹیموں نے آسٹریلائی فیڈرل پولیس کی شراکت سے ایک نو مسلم رابرٹ سیرانٹو نیو کوصبح کی اولین ساعتوں میں ان کی رہائش گاہ پر گرفتار کرلیا ۔ سرانٹو نیو کی رہائش گاہ سیبو انٹر نیشنل ایر پورٹ کے بالکل قریب ہے ۔ پولیس انٹلی جنس کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ وہ فلپائنی مسلمانوں کو عراق اور شام کی لڑائی میں حصہ لینے کے لئے بھرتیاں کررہا تھا ۔ وہ باقاعدہ جہاد میں شرکت کی دعوت دے رہا تھا ۔ ہم ان اطلاعات کی تحقیقات میں مصروف ہیں، بعض فلپائنی مسلمانوں نے اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، عراق اور شام روانہ ہونے پر رضا مندی ظاہر کردی تھی ۔ وہ ہتھیا اٹھانے تیار ہیں۔ آسٹریلیائی شہری کی سرگرمیوں نے آسٹریلیائی وفاقی پولیس کوچوکنا کردیا جس نے فلپائنی عہدیداروں کو سرگرم ہونے پر مجبور کردیا ۔ فلپائنی پولیس نے بتایا کہ سرینٹیو نیو فروری میں فلپائن پہنچا تھا اور گزشتہ ماہ اس نے داعش کے لئے بھرتیاں شرو ع کردی تھیں۔

Philippines arrests Australian over ties to militant group ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں