امریکہ میں سڑک حادثہ - ہندوستانی خاندان کے 3 ارکان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

امریکہ میں سڑک حادثہ - ہندوستانی خاندان کے 3 ارکان ہلاک

امریکی ریاست ٹکساس میں ایک کار اور رایک پک اپ ویان کے درمیان تصادم میں ہندوستانی امریکی خاندان کے3ارکان ہلاک ہوگئے ۔ دی نیوز جرنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مشرقی ٹکساس کو گلیگور شہر میں یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا جس میں5سالہ رائراپٹیل،12سالہ ترشین پٹیل اپنی والدہ43سالہ حنا پٹیل کے ہمراہ ہلاک ہوگئے ۔ ان کے والد42سالہ کیتن بھائی پٹیل کار ڈرائیوکررہے تھے کہ ایک پک اپ ویان نے انہیں ٹکر ماردی جسے22سالہ خاتون شیلبی ٹیلر ڈرائیو کررہی تھیں۔ وہ نشہ میں تھیں اور غلط رخ میں ویان ڈرائیو کررہی تھیں۔ رائیرا اور تریش نے مقام حادثہ پر ہی دم توڑ دیا ۔ والدین کو لانگ ویو کے گڈشیفر ڈ میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا جہاں43سالہ حنا پٹیل زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں ۔ کتین بھائی پٹیل معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے لہذا مرہم پٹی کے بعد انہیں رخصت کردیا گیا۔

Three members of Indian-American family killed in US car crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں