شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی زمینی کارروائی کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی زمینی کارروائی کا آغاز

میران شاہ
رائٹر
پاکستان کی فوج کے مطابق قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کے دوران پیر کی صبح میران شاہ کے علاقہ میں زمینی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس میں ابھی تک15شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق علاقہ سے عام شہریوں کے انخلاء کے بعد میران شاہ اور اس کے گردو نواح میں فوج نے زمینی کارروائی شروع کردی ہے ۔ بیان کے مطابق فوج کے خصوصی دستے میران شاہ میں گھر گھر تلاشی کاروائی کررہے ہیں اور زمینی کارروائی میں ابھی تک15شدت پسند ہلاک کئے گئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج نے علاقے میں بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ بم بنانے کے کارخانے بھی دریافت کئے ہیں۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ میر علی کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے، ٹینک اور بھاری اسلحہ سے فائرنگ جاری ہے جب کہ دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کا محاصرہ جاری ہے ۔، آئی ایس پی آر کے مطابق15جون کو شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک376شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 19نے اپنے آپکو حکام کے حوالے کیا ہے اور اس آپریشن میں 17فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق15جون کو شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک376شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جب کہ19نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کیا ہے اور اس آپریشن میں17فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک جاری آپریشن میں شدت پسندوں کے61مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کیاگیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے پناہ گزینوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے اور ان میں ایک سو دس کلو کے30ہزار راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے قائم کیے جانے والے 55مقامات میں اب تک276ٹن راشن جمع کیاگیا ہے جن کی بنوں تک ترسیل کا سلسلہ جاری ہے ۔

Pakistan Launches Ground Operation Against Militants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں