عوام کو نئی حکومت سے اچھی کارکردگی کی امید - لارڈ سوراج پال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

عوام کو نئی حکومت سے اچھی کارکردگی کی امید - لارڈ سوراج پال

لندن
پی ٹی آئی
سرکردہ این آر آئی صنعت کار لارڈ سوراج پال نے کہا ہے کہ ہندوستانی عوام نو منتخبہ ہندوستانی حکومت سے اچھی ، دیانتدارانہ اور طاقتور کارکردگی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے اپنی آنجہانی دختر امبیکا کی یاد میں یہاں ایک تقریب کی میزبانی کے دوران خطاب کرتے ہوئے رواں برس اپریل میں اپنے دورہہند کو یاد کیا اور کہا کہ ان کے اس دورہ کی اہم خصوصیت انتخابات رہے ،550ملین عوام نے پورے شعور کے ساتھ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جس کے نتیجہ میں ہندوستان میں30برس بعد نہایت مستحکم حکومت وجود میں آئی ۔ لہذا ہم سب اس حکومت سے کافی ٹھوس کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔ اس تقریب میں ہائی کمشنرس ، سفراء ، کمیونٹی لیڈرس کے بشمول زائد از800افراد شریک تھے ، سوراج پال نے کہا کہ اس مرتبہ ہوئے انتخابات کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ عوام نے ذات اور مذہب سے ہٹ کر ووٹ ڈالا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت دیانتداری سے اپنا کام کرے ۔

Indians want honest and strong performance from new government: Lord Swraj Paul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں