پی ٹی آئی
پاکستانی حکام نے ملک کے بانی محمد علیجناح کی بہن فاطمہ جناح کو ان کے انتقال کے 47سال بعد2لاکھ63ہزار774روپے پر مشتمل پانی کا بل روانہ کیا ہے ۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈمیں فاطمہ جناح کو یہ بل بھیجا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ نوٹس کے حصول کے اندورن اور10دن بل کی رقم ادا کردیں ۔ یا پھر پانی اور سیوریج کے کنکشن کو منقطع کیا جاسکتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لینڈریونیوایکٹ کے مطابق جائیداد کو قرق ، ہراج یا پھر جرمانہ عائد کیاجاسکتا ہے ۔، علاوہ ازیں انہیں گرفتار بھی کیاجاسکتا ہے ۔، نوٹس کے مطابق رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ28مئی بتائی گئی تھی ۔ نوٹس میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ بل نہ ملنے کا عذر قابل قبول نہ ہوگا۔
Jinnah sister sent water bill 47 years after death
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں