پاکستان کے 100 ٹیکس دہندوں کو انعامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

پاکستان کے 100 ٹیکس دہندوں کو انعامات

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں ٹیکس ادا ئی کے کلچر کو فروغ کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے ملک کے100ممتاز ٹیکس دہندگان کو پریویلیج کارڈس سے نوازا جس کے ذریعہ وہ خصوصی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ کارڈس، ایک سال تک کارکرد رہیں گے اور اس کے حامل افراد کو خصوصی سہولتوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں گے ۔ ایرپورٹس پر وی آئی پی لاؤنج تک رسائی ایمگریشن کاؤنٹرس پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس ، پاسپورٹس کی بلا قیمت اجرائی اور500تا5000ڈالر کا بیاگیج الاؤنس ان خصوصی مراعات و سہولیات شامل ہیں۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ میں ان افراد سے مخاطب ہوں جنہوں نے زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کرکے پاکستان کی لڑ کھڑاتی معیشت کو گزشتہ ایک سال کے دوران مستحکم بنانے میں تعاون کیا۔ اس تقریب کا اہتمام ، قوم کے لئے آپ کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس دہندوں کی تعداد میں 3فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی خسارہ 4فیصد کی حد تک کم ہوا ہے۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران کہا کہ اگر ہم صاحب نصاب ٹیکس ادا کرے تو پاکستانی معیشت کو استحکام نصیب ہوگا۔

Pakistan PM Nawaz Sharif Rewards 100 Top Taxpayers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں