اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کروانے اوباما کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کروانے اوباما کی پیشکش

بیجنگ
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ربط قائم کیااور حماس کے ساتھ جنگ بندی کروانے مصالحتی کی پیشکش کی ۔ صدر اوباما نے اندیشہ ظاہر کیا کہ بحران میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ وائٹ ہاؤز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور حماس کے تصادم کو ختم کروانے مصالحت کے لئے تیار ہے ۔ دونوں فریقین کے درمیان نومبر 2012کے جنگ بندی معاہدہ کا احیاء کروانے مدد دینے تیار ہے ۔ اوباما نے اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔ حماس اور دیگر فلسطینی تنظمیں اسرائیل پر راکٹ حملے کررہی ہیں ۔ وائٹ ہاؤز نے کہا کہ صدر اوباما نے کہا کہ مزید جنگ جاری رہنے سے اس کے تباہ کن نتائج ظاہر ہوں گے ۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ تمام فریقین لڑائی ختم کرکے عام شہریوں کی جانوں کے اتلاف کو روکیں ۔ صدر اوباما نے تین اسرائیل نواجونوں کی ہلاکتوں پر ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور وہ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا۔ اوباما اور نتین یاہو نے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارہ کی صورتحال پر غور کیا۔صدر اوباما نے فلسطینی نوجوان محمد ابوقدیر کے اغواء قتل کے ضمن میں مشتبہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم اسرائیل کے اس جذبہ کی ستائش کی انہوں نے فلسطینی لڑکے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کرلی اہے۔ اوباما اور نتن یاہو نے ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس کے ذریعہ یہ ضمانت حاصل نہ ہو کہ ایران کا نیو کلیر پروگرام صرف پر امن مقاصد کے لئے ہے۔ امریکہ کسی ایسے معاہدہ کو قبول نہیں کرے گا جس کے ذریعہ ایران کو نیو کلیر بم حاصل کرنے کا موقع حاصل رہے۔ دونوں قائدین کے ٹیلی فونی مذاکرات سے ایک دن قبل امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات چیت کی۔ اس دوران اسرائیلی افواج نے فلسطینی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اسرائیلی حملوں کا یہ چوتھا دن ہے ۔ اسرائیل کے بقول اس نے حماس کے راکٹ حملوں کو روکنے غزہ پر ہوائی حملے جاری رکھے ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو عام طور پر مذمت کی جارہی ہے ۔

Barack Obama offers US help to negotiate Israel-Hamas ceasefire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں