منموہن سنگھ کو ہنوز سفارتی استثنیٰ حاصل - واشنگٹن عدالت میں محکمہ انصاف کا جواب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

منموہن سنگھ کو ہنوز سفارتی استثنیٰ حاصل - واشنگٹن عدالت میں محکمہ انصاف کا جواب

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ امریکہ میں ان کے خلاف دائر کردہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی مقدمہ میں ہنوز سفارقی استثنیٰ حاصل کئے ہوئے ہیں جب کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں ہیں۔ محکمہ انصاف نے نیویارک کے سکھ فارجسٹس(ایس ایف جے) گروپ کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن کے جواب میں کل واشنگٹن کی عدالت میں یہ اطلاع دی۔ ایس ایف جے نے دلیل پیش کی تھی کہ چونکہ منموہن سنگھ اب ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں رہے ہیں لہذا انہیں سفارتی استثنیٰ نہیں دیاجاسکتا ۔ گزشتہ برس ستمبر میں جب سنگھ نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کی ، ایس ایف جے نے ان کے خلاف حقوق انسانی کی خلاف روزی کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔ بعد ازاں عدالت نے منموہن سنگھ کو سمن جاری کیا۔ رواں برس مئی میں جب سنگھ ہنوز، وزیر اعظم تھے ، محکمہ انصاف نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ کسی ملک کے وزیر اعظم کے طور پر منموہن سنگھ کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔16مئی کے بعد ایف ایف جے نے استدلال پیش کیا کہ منموہن سنگھ کو اب سفارتی استثنیٰ نہیں دیاجاسکتا کیونکہ وہ وزیر اعظم نہیں رہے ۔ عدالت نے محکمہ انصاف کو اس سلسلہ میں جواب داخل کرنے کے لئے10جولائی تک کی مہلت دی تھی ۔ اس معاملہ میں سکھ فارجسٹس گروپ کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Manmohan still enjoys immunity, DoJ tells US court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں