اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے گا - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے گا - وینکیا نائیڈو

بنگلور
یو این آئی
مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ نریندر مودی کی زیر صدارت این ڈی اے حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیاجائے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ لوک سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن پارٹی کو دیا جائے ۔ جس کو تاحال تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کے مسئلہ پر شور شرابہ کررہی ہے نائیڈو نے کہا کہ پارٹی حتی کہ مسلمہ حیثیت طلب نہیں کی ہے ۔ صرف حال ہی میں اس کو ایک مکتوب دیا گیا لیکن اس سے قبل وہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینا شروع کرچکی تھی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے فیصلہ میں اسپیکر قطعی اتھارٹی ہے اور حکومت کا اس میں کوئی رول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی حکومت کے دوران کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں تھا اور حالانکہ تلگو دیشم نے31نشستیں جیتی تھیں لیکن اس کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔ کانگریس اب اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے ۔، بجٹ اجلاس کی کارروائیوں کے پہلے دن ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پید اکرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ وہ اس بات کوہضم نہیں کرسکے کہ این ڈی اے بر سر اقتدار آئی ہے اور مودی وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں اور چنانچہ وہ کسی وجہ کے بغیر کارروائیوں میں خلل پیدا کرنے میں ملوث ہیں ۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور و سینئر بی جے پی لیڈر ایم ونکیا نائیڈو نے آج الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جانب سے حال ہی میں پیش کردہ مرکزی بجٹ پر دوہری باتیں کرنے میں ملوث ہے۔ ایک طرف کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کہہ رہی ہیں کہ بجٹ یو پی اے پالیسی کا تسلسل ہے اور دوسری طرف ان کی پارٹی کے قائدین اس کی مذمت کررہے ہیں ۔ یہ اور کچھ نہیں بلکہ اس پارٹی کی جانب سے دوہری باتوں کا تسلسل ہے ۔، یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کانگریس بجٹ کو سمجھنے میں ناکام رہی اور چنانچہ کوئی ٹھوس تبصرہ نہیں کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ جو علمی اور حقیقی طورپر قومی ہے اور اس کو مثبت رد عمل مل رہا ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ بجٹ معیشت کی بازیابی کے لئے ایک روڈ میاپ ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہم کو ایک انتہائی کم معاشی شرح ترقی کا ورثہ ملا ہے اور سابقہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے شرح پیداوار 5فیصد پر جمی ہوئی ہے ۔ صنعت اور مینو فیکچرنگ کی پیداوار منفی جانب تھی اور اب پٹری سے اتر گئی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

NDA want to give Dy Speaker post to Opposition: Venkaiah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں