وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکام - این ڈی اے دور کی سی بی آئی جانچ ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکام - این ڈی اے دور کی سی بی آئی جانچ ہوگی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں تین گورنروں کے بیان درج کرنے کے بعد3600کروڑ روپے کے اس سودے میں سی بی آئی کی جانچ اب اس سلسلے میں2003میں ہوئی میٹنگوں کی طرف مرکوز ہوگئی ہے ۔ جب اقتدار میں این ڈی اے کی حکومت تھی ۔ سی بی آئی اس سال نومبر میں ہوئی میٹنگوں کی ریکارڈ کی جانچ کرسکتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ائجنسی مغربی بنگال اور گوا کے سابق گورنروں بالترتیب ایم کے نارائنن اور بیوی وانچو اور آندھرا پردیش کے گورنر ایس ایل نرسمہن کے بیانات کی تصدیق کے لئے معاملے کے ہر پہلو کی تحقیقات کرے گی ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ہیلی کاپٹرون کی پرواز کی اونچائی کم کرنے کا فیصلہ اصولی طور پر2003میں لیا گیا تھا۔
ذرائع نے سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹر انیل کمار سنہا کے بیان ریکارڈ کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ۔ بہار کیڈر کے1979بیچ کے آئی پی ایس افسر سنہا ملک کے وزیر اعظم کی حفاظت میں لگے ایس پی جی کے اس وقت کے انسپکٹر جنرل تھے۔ نارائنن نرسہن اور وانچو سے پوچھ گچھ کی رسم پوری کرنے کے بعد سی بی آئی نے یہ پتہ لگانے کا فیصلہ کیا کہ2003کے اجلاسوں میں اس طرح کا کوئی فیصلہ اصولی طور پر لیا گیا تھا۔
ذرائع نے یہاں کہا کہ گزشتہ4جولائی کو گوا کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے وانچو نے تفصیل سے اپنا درج کرانے کے دوران سی بی آئی کو2003میں وزیر اعظم کے دفتر کے اعلی افسران کی میٹنگ کے بارے میں مطلع کیا جس میں ایس پی جی سے مشورہ کے بعد اصلی آپریشنل ضروریات کا اصولی فیصلہ لیا گیا ۔
سی بی آئی اس وقت کے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک خط کے سلسلے میں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر اور اس وقت کے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل شری نواس پورم ، کرشنا سوامی سے بھی رابطہ کرے گی جس میں حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اپنانے اور ملک کے صدر اور وزیر اعظم سمیت وی وی آئی پی کی ہوائی سفر کے لئے ہیلی کاپٹروں کی خرید میں مقابلہ یقینی بنانے کو کہا گیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ کی نگرانی والے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کی ٹکڑی کا حصہ تھے ۔
2004میں ایس پی جی کے سربراہ بنے 63سالہ وانچو کو مرکزی داخلہ سکریٹری انیل گوسوامی نے حکومت کی اس خواہش سے آگاہ کیا کہ وہ اپنا استعفیٰ سونپ دیں جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 2010تک قومی سلامتی کے مشیر رہے80سالہ نارائنن نے30جون کواپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں گورنر یکم مارچ2005کی اس میٹنگ میں شامل تھے جس میں ہیلی کاپٹر کی سروس سیلنگ یا پرواز حد6000میٹر سیکم کرکے4500میٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان تمام نے سی بی آئی کو بتایا کہ اس اجلاس میں2003کی میٹنگ میں لئے گئے وصولی فیصلے کو دہرایا گیا جو مقابلہ کو فروغ دینے کے خیال کے ساتھ اور1970کی دہائی میں وی آئی پی ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے بنائے گئے قوانین کو تبدیل کرنے کی سوچ کے ساتھ کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں ایئر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کے ساتھ ان کے رشتہ داروں اور یورپی بچولیوں سمیت13دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تیاگی کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی حد کم کردی تھی تاکہ نیلامی کے عمل میں اگستاویسٹ لینڈ کو شامل کیاجاسکے ۔ تیاگی نے الزامات کی تردید کی تھی۔

Chopper Deal Scam: CBI to Look Into NDA Meetings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں