دفاع میں ایف ڈی آئی کو 49 فیصد تک بڑھانے کی مدافعت - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

دفاع میں ایف ڈی آئی کو 49 فیصد تک بڑھانے کی مدافعت - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ دفاعی شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری کو49فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ گھریلو فوجی صنعت کے قیام میں ایک اہم قدم تھا اور اس رائے کا اظہار کیا کہ مزید کوئی اضافہ سے بڑے پیمانہ پر گھریلو دفاعی صنعت میں پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔ ہماری مارکٹ کی تنقیح یہ ہے کہ دفاعی شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی حد49فیصد رہنی چاہئے جو گھریلو دفاعی مارکٹ کے قیام میں ایک اہم قدم ہوگا ۔ عوامی رائے اور ہندوستان میں پارلیمنٹ کی رائے اس تجویز کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے جو میں نے پیش کی ہے۔ دیگر تجاویز سے گھریلو دفاعی صنعت میں بڑی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے ۔ جب وزیر سے پوچھا گیا کہ آیا بیرونی راست سرمایہ کاری کی حد کو موجودہ26فیصد سے بڑھا کر49فیصد کرنے کا فیصلہ کافی ہے ۔ انہوںںے نیوز چیانل ہیڈ لائنس ٹوڈے پر کرن تھاپر کے ساتھ ایک انٹر ویو میں یہ بات کہی ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہندوستانی عوام کی رائے یہ ہے کہ مستقبل میں ان کمپنیوں پر ہندوستانی کنٹرول کیلئے51فیصد ہندوستانی سرمایہ کاری کی تجویز زیادہ اطمینان بخش ہے ۔ میں اس بات کو ترجیح دوں گا کہ اس صنعت میں ہندوستان کی سرمایہ کاری کی حد51فیصد رہے۔، اگر میں ٹکنالوجی سرمایہ اور ہندوستانی ملکیت کی51فیصد مینو فیکچرنگ حاصل کروں تو میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستانی عوام اور سیاسی رائے کو زیادہ آرام دہ طور پر قبول کیاجائے گا ۔ وزیر نے کہا کہ اس مسئلہ پر فیصلہ وزارت دفاع کے بشمول حکومت کے مختلف محکموں کے ساتھ مشاورتوں کے بعد کیا گیا ۔ مسلح افواج اور ہر ایک شہری اس مسئلہ پر ایک غور کردہ رائے کا حامل ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا اس شعبہ میں اصلاحات خواہش کی سطحوں پر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے انداز میں اصلاحات نہیں کی جانی چاہئے کہ سیاسی نظام جس کو قبول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ورنہ ہم کو ملٹی برانڈریٹیل کی صورتحال کا سامنا ہوگا۔

FDI in insurance to be hiked to 49 per cent: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں