اخوان المسلمون کے قائد محمد بدیع اور دیگر 36 کو سزائے عمر قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

اخوان المسلمون کے قائد محمد بدیع اور دیگر 36 کو سزائے عمر قید

قاہرہ
رائٹر
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے قائد محمد بدیع کو ایک اور کیس میں آج عمر قید کی سزا سنائی ۔ مصر کے او این ٹی وی نے یہ رپورٹ دی۔ بدیع کو صدر محمد مرسی کے بے دخل کئے جانے کے بعد حامیوں کو تشدد کے لئے اکسانے کا الزام ہے ۔ ان کے ہمراہ دیگر 36تنظیم کے کارکنوں پر فرد جرم عائد کیا گیا ۔ وہ بھی دو علیحدہ مقامات میں سزائے موت کا سامنا کررہے ہیں ۔ عدالت نے اخوان کے دیگر10حامیوں کو دی گئی سزائے موت کو بھی برقرا ر رکھا ہے ۔ محمد بدیع جن کی جماعت اخوان المسلمون کو پچھلے سال دسمبر میں مصری حکومت کی طرف سے دہشت گرد قرار دے دیا گیا تھا پچھلے سال ہی ماہ اگست میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت گرفتار ہوئے تھے۔ مرشد عام محمد بدیع کی گرفتاری سے محض دو روز قبل ان کے جواں سال بیٹے کو سیکوریٹی فورسس کی طرف سے ایک بڑے کریک ڈاؤن میں ہلاک کردیا گیا تھا ۔ سیکوریٹی فورسز نے یہ کریک ڈوان معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف مسجد رابعہ العدویہ کے باہر دھرنا دینے والے ہزاروں کارکنوں کا دھرنا ختم کرنے کے لئے کیا تھا ۔ اس دھرنے کے دوران سرکاری ذرائع کے مطابق ایک ہازار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ مرشد عام کو اخوان المسلمون کے دیگر36رہنماؤں سمیت یہ سزا سنائی گئی ہے۔ جب اخوان کے10افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اب تک اخوان کے سینکڑوں کارکنوں کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے ۔ اخوان المسلمون نے صرف دو روز قبل مرسی حکومت کی برطرفی کو ایک سال ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی ۔

Egypt court hands Muslim Brotherhood leader life sentence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں