سعودی سرحد پر خود کش حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

سعودی سرحد پر خود کش حملہ

دبئی
رائٹر
سعودی عرب کے جنوب میں مبینہ طور پر القاعدہ کے دو خود کش بمباروں نے سیکوریٹی گھیرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کے صبح یمن کی سرحد قریب علاقہ شرورہ میں پیش آیا ۔ حملہ آور سرکاری عمارت میں گھسنا چاہتے تھے لیکن سیکوریٹی فورسس نے انہیں گھیرے میں لے لیا ۔ عسکریت پسندایک عمارت میں محصور ہوگئے ، اس دوران شدت پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان فائرنگ تبادلہ بھی ہوتا رہا اور بالآخر حملہ آورں نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کر کے خود کو ہلاک کرلیا ۔ اس واقعہ میں سیکوریٹی فورسس کاکوئی جوان یا کوئی شہری ہلاک و زخمی نہیں ہوا ۔ سعودی عرب کی یمن کے ساتھ تقریباً1800کلو میٹر سرحد ہے اور اکثر یہاں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سیکوریٹی فورسس کی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔ جمعہ ہی کو وادیا کی سرحدی پوسٹ پر سعودی عرب کی طرف مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیکوریٹی فورسس کے ایک افسر کو ہلاک کردیا تھا ۔ حملہ ناکام بنانے کے لئے سعودی عہدیداروں کی فائرنگ سے3دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ سعودی سیکوریٹی انچارج اپنے دو ساتھیوں سمیت جھڑپ میں جاں بحق ہوا ۔ حملہ آور دہشت گردوں کے چوتھے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا جس کا نام وزارت داخلہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

Suicide blast hits Saudi border post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں