امریکہ سے سیکوریٹی معاہدہ کے خلاف ملا عمر کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

امریکہ سے سیکوریٹی معاہدہ کے خلاف ملا عمر کا انتباہ

کابل
یو این آئی
افغان طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر افغان حکومت نے امریکی سیکوریٹی فورسیز کے یہاں مزید ٹھہرنے سے متعلق امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کیا تو لڑائی میں مزید شدت آئے گی ۔ شدت پسند تنظیم کے لیڈر ملا عمر نے صدارتی عہدے کے دونوں امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی سمجھوتہ پر دستخط نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ افغانستان میں موجو د غیر ملکی در اندازوں کے ملک سے باہر چلے جانے کے بعد یہاں جاری لڑائی ختم ہوجائے گی ۔ اس کے بعد ملک میں مقد س اور آزاد اسلامی حکومت ہوگی ۔ ایسی صورتحال میں یہاں غیر ملکی سیکوریٹی فورسیز کو تعینات رکھنے کا مطلب لڑائی کو ہوا دینا ہے ۔ اس سے یہاں جاری لڑائی میں مزید شدت آئے گی ۔ خیال رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ اس سال غیر ملکی سیکوریٹی فورسیز کی افغانستان سے وداعی کے بعد بھی وہ آئندہ دو برس کے لئے دس ہزار فوجیوں کو یہاں تعینات رکھنا چاہتے ہیں ۔ افغان حکومت بھی امریکی سیکوریٹی فورسیز کو اپنے ملک میں رکنے کی اجازت دینے کی غرض سے ایک سمجھوتہ کے لئے رضا مند ہوگئی تھی لیکن اس پر دستخط نہیں ہوسکے ۔

Mullah Omar warns against pact with US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں