ہند - نیپال تعلقات میں مزید وسعت کے حق میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

ہند - نیپال تعلقات میں مزید وسعت کے حق میں

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
وزیر خارجی امور سشما سوراج نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوشش کے دوران آج یہاں اپنے نیپالی ہم منصب مہندراراجہ پانڈے سے مذاکرات کئے ۔ اس دوران دونوں قائدین کے درمیان مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی جس میں تجارت ، سرمایہ کاری اور سیکوریٹی جیسے شعبوں میں مزید تال میل پر زور دیا گیا ۔ پانڈے نے سشما سوراج کا گرمجوشانہ خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کومزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے اس بات کو نوٹ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تال میل میں مزید اضافہ کی گنجائش ہے لہذا دونوں نے اس سمت میں کام کرنے سے اتفاق کیا ۔ اس میٹنگ میں معتمد خارجہ سجاتا سنگھ اور وزارت خارجی امور کے بیشتر سرکردہ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے ایم سی) میں ہوگی جو23برس کے وقفہ کے بعد منعقد ہونے والی ہے۔ جے ایم سی جس کی صدارت سوراج اور پانڈے مشترکہ طور پر کریں گے، پانچ شعبوں سیاست ، سیکوریٹی ، سرحدی مسائل ، اقتصادی تعاون، انفراسٹرکچر ، برقی ، آبی ذرائع ، کلچر تعلیم اور میڈیا پر ہوگی ۔ سشما سوراج نے کل اپنی آمد کے فوری بعد کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت نیپال کے ساتھ ترجیحی طور پر تعلقات کو اہمیت دیتی ہے اور اندرون دو ماہ ان کے اس دورہ کا مقصد بھی یہی ہے ۔ سوراج کے اس دورہ کا مقصد آئندہ نریندر مودی کے دو روزہ داروں کی تیاریوں کو فوقیت دینا ہے ۔ مودی3اگست کو یہاں پہنچیں گے پچھلے17برسوں کے دوران کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا نیپال کا یہ پلا سرکاری دورہ ہوگا ۔ 1997میں اس وقت کے وزیر اعظم آئی کے گجرال نے نیپال کا دورہ کیا تھا ۔ اسی دوران سشما سوراج نیپال کی اعلی قیادت بشمول وزیر اعظم سشیل کوئرالا اور دیگر سر کردہ لیڈروں سے ملاقات کریں گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں