پاکستان میں دلیپ کمار کے مکان کو محفوظ عمارت کی حیثیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

پاکستان میں دلیپ کمار کے مکان کو محفوظ عمارت کی حیثیت

کراچی
یو این آئی
پاکستان نے دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی مکان کے تعلق سے تمام شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا آبائی مکان ایک’’محفوظ عمارت‘‘ ہے۔ ڈائرکٹر آر کیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ دلیپ کمار کے مکان کو آج انٹیکیوئٹی ایکٹ1997ء کے تحت محفوظ یادگار قرار دیا گیا۔ یہ عمارت تاریخی قصہ خوانی بازار پشاور کے قریب محلہ خداداد کی تنگ گلیوں میں5منزلہ مکان پر محیط ہے ۔ پاکستان نے1998ء میں دلیپ کمار کو ملک کا باوقار ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا تھا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس مہینہ کے اوائل میں دلیپ کمار کے مکان کو قومی ثقافتی عمارت بنانے کی ہدایت جاری کی تھی اور حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس جائیدار کو خرید لے ۔

Dilip Kumar's house now a protected building - Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں