مراقش - مغرب خطہ کا سب سے زیادہ مستحکم ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

مراقش - مغرب خطہ کا سب سے زیادہ مستحکم ملک

واشنگٹن
آئی اے این ایس
مراقش، مغرب خطے میں سب سے زیادہ مستحکم ملک ہے ۔ امریکی مکتب فکر اٹلانٹک کونسل نے مزید کہا کہ مراقشی حکومت مذہبی اعتدال پسندی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسکا اہم ترین سبب یہ ہے کہ عرب بہار سے بہت پہلے ہی شاہ محمد ششم نے اصلاحی عمل کا آغاز کردیا تھا ۔ اٹلانٹک کونسل کے رفیق حریری سنٹر برائے مشرقی وسطی کے سینئر فیلو کریم مزران نے شمالی افریقہ کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آج مراقش نہ صرف مغرب خطہ کا سب سے زیادہ مستحکم ملک ہے بلکہ سماجی سیاسی اصلاحات کی جانب پیشرفت کرنے والے تمام ممالک کی قیادت کررہا ہے ۔ علاقائی سطح پر مراقش امن وسلامتی کو یقینی بنانے کی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ مصروف ملک ہے ۔ مملکت نے پڑوسی ممالک کے آئمہ کی خصوصی تربیت کی ہے جس کے سبب مذہبی اعتدال پسندی کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔ مزران کے مطابق امریکہ اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مراقش کی شراکت داری اس سبب سے بھی فروغ پذیر ہوئی ہے کہ یوروپی یونین میں اس کا مرتبہ بلند ہوا اور اس نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے علاوہ یوروپی یونین اور بعض مشرق وسطی و شمالی افریقی ممالک کے ساتھ مماثل معاہدے کئے ۔ مراقش اور امریکہ کے درمیان فوجی شراکت داری پر بھی بات چیت جاری ہے ۔ مزراج کے مطابق شاہ محمدVIنے اقتدار حاصل ہوتے ہی شروع کے چند برسوں میں احتجاج کی لہر چلی ۔ مراقشی حکومت نے حقوق انسانی کی صورتحال میں بہتری سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ خاندانی ضابطوں میں اصلاحات اور سابق میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے حق و مفاہمت کمیشن کا قیام عمل میں لایا۔

Morocco: Most Stable Country of Maghreb Region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں