اسرائیل کے خلاف قرارداد کو ہندوستان کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

اسرائیل کے خلاف قرارداد کو ہندوستان کی تائید

جینیوا
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے غزہ پر حملہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیش کی گئی قرار داد کی ہندوستان نے تائید کی ہے ۔ اس قرار داد کی برازیل ، روس، چین، اور جنوبی افریقہ نے بھی تائید کی ہے ۔46رکن کونسل میں29ارکان نے قرارداد کی تائید میں ووٹ دیا جب کہ17ممالک غیر حاضر رہے ۔ امریکہ واحد ملک تھا جس نے اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا ۔ غیر حاضر رہنے والوں میں یورپی ممالک شامل ہیں ۔ قبل ازیں ہنگامی اجلاس میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمشنر ناوی پلے نے47رکنی کونسل کو بتایا کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے650فلسطینیوں کی تین چوتھائی تعداد شہریوں پر مشتمل ہے ۔ جب کہ ہزاروں افراز زخمی ہوئے ہیں۔ ناوی پلے کے بقول، اس امر کے امکانات قوی ہیں کہ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور جس پیمانے پر یہ خلاف ورزی ہوئی ہے وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے ۔ ناوی پلے نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ہر ایک الزام کی باقاعدہ اور آزادانہ طریقے سے چھان بین ہونی چاہئے ۔ ناوی پلے نے اسرائیل اورحماس سمیت تمام عسکریت پسند گروپوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا سختی سے احترام کریں۔

India Backs Anti-Israel Vote: Can't Support Violation of International Norms, Say Sources

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں