کیڈبری ملایشیا کے چاکلیٹس میں کوئی خنزیری مادہ نہیں - علماء پینل کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

کیڈبری ملایشیا کے چاکلیٹس میں کوئی خنزیری مادہ نہیں - علماء پینل کا بیان

کوالالمپور
پی ٹی آئی
کیڈ بری ملایشیا(چاکلیٹ بنانے والی کمپنی) نے علمائے دین اسلام اور اسکالرس کے ایک پیانل کو اپنے مینو فیکچرنگ پلانٹ میں مدعو کیا تاکہ وہ (علماء و اسکالرس) اس مسلم اکثریتی ملک میں عوام کے لئے یہ توثیق کریں کہ کمپنی کی تیار کردہ خوردنی اشیاء میں خنزیر کا کوئی جزو ڈی این اے نہیں ہے۔ گزشتہ23مئی کو ان الزامات کے بعد کیڈ بری کی2اشیاء میں خنزیری ڈی این اے کے اجزاء پائے جاسکتے ہیں ۔ اس کمپنی کی اشیاء کے حلال ہونے کے موقف کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے۔ یہ مسئلہ اس وقت حل ہوا جب ایک علماء گروپ نے توثیق کی کہ اس کمپنی کی تیار کردہ اشیاء کے ٹسٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہیکہ یہ اشیاء حلال ہیں اور ان میں خنزیری ڈی این اے کے ذرات نہیں پائے جاتے۔ گروپ کے مذہبی قائد نے بتایا کہ ’’ہم حتمی طور پر اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ملایشیا میں کیڈ بری چاکلیٹس مذہبی حکام کے مدون کردہ سخت رہنمایانہ خطوط کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔ قبل ازیں ان مذہبی رہنماؤں اور علماء نے اس کمپنی کے مینو فیکچرنگ اور سپلائی کارروائی کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے اس کمپنی کے اشیاء کے حلال ہونے سے متعلق سرٹیفکیٹ کے اجرا کی کارروائی کا بھی مشاہدہ کیا ۔ پلانٹ منیجر صدر نشین کیڈ بری انٹر نل حلال کمپنی مسعود ذ محمد یعقوب خاں نے بتایا کہ اس مزید توثیق سے ملایشیا میں مسلمانوں کے مذہبی اور تہذیبی مفادات کے تحفظ سے متعلق اس کمپنی کے عہد کو مزید استحکام ملا ہے ۔

Malaysia says Cadbury chocolates free from pork

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں