بہار ماؤنوازوں نے ریل پٹری دھماکہ سے اڑائی - راجدھانی ایکسپریس محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

بہار ماؤنوازوں نے ریل پٹری دھماکہ سے اڑائی - راجدھانی ایکسپریس محفوظ

اورنگ آباد
پی ٹی آئی
بہار میں اورنگ آباد ضلع کے مدنپور میں پولیس فائرنگ میں2افراد کی ہلاکت کے احتجاج میں ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آفانڈیا ماؤ نواز کے انتہا پسندوں نے24گھنٹے بہار بند کے دوران کل دیر رات مشرقی وسطی ریلوے کے رفیع گنج اور اسماعیل پور اسٹیشنوں کے درمیان دھماکہ کر کے ریل پٹری کو اڑا دیا، جس کی وجہ سے راجدھانی ایکسپریس کے آگے چل رہا پائلٹ انجن پٹری سے اتر گیا اور اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی ۔ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل( مگدھ رینج) پی کے شریواستو نے بتایا کہ دھماکہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ ایسٹرن سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر اروند کمار نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے3راجدھانی ایکسپریس ٹرینوں سمیت تقریباً ایک درجن میل اور ایکسپریس ٹرین گیا اور مغل سرائے کے درمیان مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔ ہاؤڑہ، نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ، بھونیشور ، نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس، سیالدہ۔ نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ،جودھپور ۔ ہاؤڑہ ایکسپریس ان بڑی گاڑیوں میں شامل ہیں جو مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ سے تقریباً3میٹر پٹری تباہ ہوگئی اور اوپر لگے ہوئے بجلی کے تار خراب ہوگئے ۔ دھماکہ انتہائی زبردست تھا کیونکہ اس سے4فٹ گہرا گڈھا ہوگیا ۔ مشرقی وسطی ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر نے کہا کہ ڈاؤن ٹرینوں کو صبح ٹھیک کردیا گیا اور اب لائن پر کام جاری ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے مزید سیکوریٹی فورسیز کو تعینات کردیا گیا ہے ۔
15دن کے اندر روہتاس اور اورنگ آباد کے مدن پور علاقے میں ہجوم پر پولیس فائرنگ سے2افراد مارے گئے تھے۔ اورنگ آباد میں فائرنگ سی آرپی ایف کی نکسل مخالف مہم کے دوران ہوئی تھی ۔ گزشتہ ہفتہ مارے گئے لوگوں میں ایک خاتون اورایک بچہ شامل ہیں۔

Maoists blast railway track in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں