ہند پاک معتمدین خارجہ کی 25 اگست کو ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

ہند پاک معتمدین خارجہ کی 25 اگست کو ملاقات

کراچی
یو این آئی
ہند۔ پاک کے خارجہ سکریٹریز کا ایک اجلاس اگست کے دوسرے نصف میں منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع میں ایک سینئر پاکستانی سفارتکار کے حوالہ سے یہ بات بتائی گئی ہے۔ اخبار ڈان کی اطلاع کے مطابق دونوں ملکوں کے سفارت کار امکانی تواریخ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔پاکستانی سفارت کار نے تاریخ کو قطعیت دیے جانے میں تاخیر کوشیڈولنگ کے مسائل سے مربوط کیا ہے اور اس بات کی تردید کی کہ دیگر متنازعہ مسائل کی وجہ سے اس میٹنگ میں تاخیر ہورہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف نے مئی کے مہینے میں نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے دہلی آمد کے موقع پر خارجہ سکریٹریز کی میٹنگ کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ آئی اے این ایس کے بموجب معتمدین خارجہ کی ملاقات25اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان معطل امن بات چیت کے احیاء کے سلسلے میں یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔

India, Pak foreign secys to meet on Aug 25

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں