ایم پی پی ای بی اسکام - سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

ایم پی پی ای بی اسکام - سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

اندور
پی ٹی آئی
سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے مدھیہ پردیش پرفویشنل بورڈ اگزامینیشن(ایم پی پی ای بی) اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے اور چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان سے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ بھی مانگا ہے ۔ سندھیا نے کل رات یہاں نامہ نگاروں کوبتایا کہ تحقیقات سی بی آئی کے حوالہ کردی جانی چاہئیں اور چوہان کو اپنے وزراء اور انسے تعلق رکھنے والے افراد کے اس اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے پیش نظر اخلاطی بنیادوں پر چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفیٰ ہوجانا چاہئے تاکہ اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوسکیں ۔ اس اسکام کی موجودہ طور پر خصوصی ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کی جانب سے تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی بی آئی کو تحقیقات کرنا چاہئے ۔ ایس ٹی ایف کے لئے اس معاملہ کی تحقیقات کرنا ممکن نہیں اسی لئے اسے سی بی آئی کے حوالہ کیاجانا چاہئے ۔، قبل ازیں بی جے پی قائدین ، سی بی آئی سے خوفزدہ رہا کرتے تھے لیکن اب انہیں مرکزی ایجنسی کی جانب سے ایم پی پی ای بی اسکام کی تحقیقات کرانے میں ہچکچاہٹ کیوں ہورہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکام کے ذمہ داروں کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔ اس معاملہ کی مکمل طور پر شفاف تحقیقات کراتے ہوئے سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ سابق مرکزی وزیر نے مہنگائی ، ریلوے کرایہ میں اضافہ اور خواتین کے خلاف جرائم کے سلسلہ میں مرکز کی مودی زیر قیادت حکومت کو بھی نشانہ تنقید بنایا ۔ بظاہر مرکزی وزیر نہال چند میگھوال کا حوالہ دیتے ہوئے جنہیں عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا ہے ، سندھیا نے کہا کہ جو لوگ خواتین پر مظالم ڈھانے کے ملزم ہیں ، وہی اب مرکزی وزیربن چکے ہیں ۔ بی جے پی کے قول و فعل میں اتنا تضاف کیوں ہے ۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کہا کرتی تھی کہ اچھے دن آنے والے ہیں لیکن ایک عام آدمی کی حیثیت سے حکومت کی30روزہ کارکردگی کی اساس پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے ۔

MPPEB scam: Scindia demands CBI probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں