سعودی خواتین کو بلدی انتخابات میں مردوں کے مساوی حقوق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

سعودی خواتین کو بلدی انتخابات میں مردوں کے مساوی حقوق

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب میں خواتین کے حقرائے دہی اور بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کے حق سے متعلق نیا قانون نافذ العمل ہوچکا ہے ۔عرب نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ولی عھد پرنس سلمان کی زیر قیادت وزراء کونسل کے اجلاس میں نئے قانون کو منظوری دے دی گئی جس کے تحت مردوخواتین کو آئندہ سال کے میونسپل کونسل انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی ، رائے دہی اور امیدواری کے مساوی حقوق حاصل ہوں گے ۔2011کے انتخابات میں سعودی خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے کاحق حاصل نہیں تھا تاہم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود نے یہ اعلان کیا تھاکہ2015اور اس کے بعد کے انتخابات میں خواتین کو ایسے تمام حقوق حاصل ہوں گے ۔ دیگر گنجائشوں کے تحت وزیر بلدیہ و دیہی امور میونسپل کونسل کی ساخت اور ارکان کی تعداد کا فیصلہ کریں گے ۔ کونسلوں میں ارکان کی تعداد30سے زائد نہیں ہوگی جس میں2تہائی منتخب اورایک تہائی ارکان وزیر کی جانب سے نامزد ہوں گے ۔ قانون کے تحت کونسلوں کو بجٹ میں منظور میونسپل پلانس اور پروگرامس کے نفاذ کی اجازت حاصل رہے گی ۔ سب سے زیادہ تیل ایکسپورٹ کرنے والا عرب ملک خواتین کو مردوں کی مساوی حقوق سے محروم رکھنے کے سبب بین الاقوامی تنقید کا ہدف بنتا رہا ہے ۔

Saudi Arabia allows women to participate in municipal polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں