امیر قطر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات - غزہ پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

امیر قطر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات - غزہ پر تبادلہ خیال

ریاض؍دوحہ
رائٹر
قطرکے حکمراں امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ، سعودی عرب کے سربراہ شاہ عبداللہ سے غزہپٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے جدہ گئے ہیں۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نییہ اطلاع دی۔ غزہ پٹی میں گزشتہ دو ہفتہ سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری لڑائی میں600سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ الثانی کے اس دورے کا اہم مقصد غزہ میں جاری بحران کا حل نکالنا ہے ۔ فلسطین کے شہریوں کی سیکوریٹی کے قطر پابند عہد ہے۔ یہ میٹنگ اس لئے بھی اہم ہے کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان بھی اختلافات کی صورتحال تھی لیکن قیام امن کی کوشش کے تحت دونوں ملکوں کے حکمرانوں کے یہ ملاقات ہوئی ۔ قبل ازیں غزہ پر کنٹرول رکھنے والے اسلامی شدت پسند گروپ حماس کے مصر کی جنگ بندی کی کوشش کو مسترد کردیا ۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے لئے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے ذریعہ کی گئی غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کوختم کرنا بھی اس سمجھوتہ کاایک حصہ ہونا چاہئے ۔ اتوارکوفلسطین کے صدر محمود عباس کے قطرکے شاہ سے دوحہ میں ملاقات کی تھی۔

Qatar, Saudi Rulers Meet for Gaza Cease-Fire Talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں