بجٹ میں سخت فیصلوں کا اشارہ - وزیر خزانہ ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

بجٹ میں سخت فیصلوں کا اشارہ - وزیر خزانہ ارون جیٹلی

وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج اشارہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتہ ان کا پہلا بجٹ احمقانہ شہرت پسندی میں مبنی نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جراتمندانہ فیصلے کرے گی اور معیشت کی بحالی کیلئے مالیاتی عاقبت اندیشی کی راہ اختیار کرے گی۔ ملک کو در پیش چیالنجس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ بڑھ گیا ہے ۔ افراط زر قابل قبول حدوں سے باہر ہوگیا ہے اور معیشت پر عراق بحران کے سائے منڈلارہے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ اگر آپ احمقانہ شہرت پسندی اختیار کرتے ہیں تو اس سے سرکاری خزانہ پر بوجھ پڑے گا اور آپ زیادہ ٹیکس دینے والے سماج میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ اس سے کام نہیں چلے گا اسی لئے آپ کو مالیاتی عاقبت اندیشی کی راہ پر چلنا پڑے گا اور نظم لانا پڑے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں افراط زر کی شرح کچھ کم ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ قابل قبول حدوں سے باہر ہے ۔، اس دوران قیمتوں میں اضافہ اور کم بارش کے پیش نظر ارون جیٹلی نے صورتحالی سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کے لئے جمعہ کو دہلی میں ریاستوں کے وزرائے خوراک کا اجلاس طلب کیا ہے۔

Jaitley hints at `bold decisions' in budget to revive economy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں