آندھرا پردیش میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے 17 پالیسیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

آندھرا پردیش میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے 17 پالیسیاں

آندھرا پردیش حکومت نے انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق انڈسٹری کے لیڈروں اور حکومت کی متعلقہ ایجنسیوں کی ایک اجلاس کا اہتمام کیا جس میں تبادلہ خیال کے لئے آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، ای ایچ ایم۔ گیمنگ اینڈ انیمیشن کے لیڈروں اور دوسرے شرکاء کو مدعو کیا گیا ۔ اس میٹنگ کامقصد آندھرا پردیش کی تصویر نو ، کے نام سے تیار کردہ بلیو پرنٹ کے سلسلے میں ان نمائندوں کے خیالات و تجاویز حاصل کرنا تھا۔ انفارمیشن اینڈ کمونیکیشن ٹکنالوجی صنعت کے اس اجلاس میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے ریاستی وزیر ڈاکٹر پالے رگھو ناتھ ریڈی، آئی وی آر کرشنا ، راؤ چیف سکریٹری ، سنجے جاجو، جے ستیا نارائن ، آئی ٹی مشیر جے اے چودھری، انڈسٹری ڈیولپمنٹ فورم کے چیر مین اور نسکام کے دوسرے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں انفارمیشن ٹکنالوجی اور اطلاعاتی ٹکنالوجی پر مبنی خدمات کی صنعت سے وابستہ تقریباً200نمائندوں کو شاملکیا گیا جن میں گوگل ، انفوسیس ، ٹی سی ایس ، ویپرو ، قوالکوم ، امیزون ، انفوٹیک انٹر پرائزیز ، ٹیک مہندرا، کمپیوٹر ایسوسی ایٹس ،ایچ ایس بی ای، ایکسنچر، ویریزان ، براڈکوم، اے ایم ڈی ، جے پی مورگن جیسے اہم اور بڑے کثیر ملکی کمپنیوں کے لیڈران شامل ہیں۔ اس موقع پر سنجے جاجو نے ریاست میں انفارمیشن و ٹکنالوجی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے مجوزہ اہم اقدامات کا سر سری جائزہ پیش کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت ریاست میں انفارمیشن ٹکنالوجی صنعت کے مجموعی فروغ کے لئے17پالیسیاں(فریم ورک) لارہی ہے ۔، انہوں نے ریاست کے چند اہم بنیادی ڈھانچوں کے پراجکٹوں اور آندھرا پردیش میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹکنالوجی کی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے اہم عناصر کوبھی اجاگر کیا ۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری جے ستیا نارائن نے ان اقدامات کی تفصیلات پیش کیں جو آندھرا پردیش کی از سرنو تصویر سازی کی غرض سے حکومت کی بلیو پرنٹ میں تجویز کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹکنالوجی کی صنعت کو سہ رخی مشن کے ذریعہ سہارا دیاجائے گا جو بلیو پرنٹ میں درج کئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں مسٹر جے اے چودھری نے کہا کہ متوازن علاقائی ترقی ریاست آندھر اپردیش کا نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھر ا پردیش کی ہمہ جہت ترقی کے لئے عوامی اور خانگی کمپنیوں کا بھی تعاون ضروری ہے جس کے ذریعہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

AP Will Be Developed As IT Hub: Palle Raghunath Reddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں