ممبئی میں موسلا دھار بارش - ٹریفک جام - ٹرینوں کا نظام درہم برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

ممبئی میں موسلا دھار بارش - ٹریفک جام - ٹرینوں کا نظام درہم برہم

ممبئی
پی ٹی آئی
ممبئی میں آج مسلسل دوسرے دن موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا اور نتیجہ میں ٹریفک بڑے پیمانے پر جام ہوگئی اور سب اربن ٹرین خدمات درہم برہم ہوگئے ۔ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ شہر کے کئی نشیبی علاقوں جیسے دادر ، پریل سیان، کرلا، گھاٹ کوپر اورویسٹرن اکسپریس ہائی وے میں پانی جمع ہوگیا ۔ اس کی وجہ سے کئی راستوں پر ٹریفک بری طرح جام ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے لئے آج صبح10بجے تک تقریباً120پمپس استعمال کئے گئے ۔ اگربارش کا سلسلہ جاری رہاتو مزید علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے کارپوریشن نے مزید واٹر پمپس استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں دوپہر تک زبردست ہوتی رہی لیکن اندازہ ہے کہ اب اس میں کمی آئے گی ۔ تاہم شام5:30بجے سمندر میں بلند موجیں اٹھنے سے شہر میں ایک بار پھر طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ مانسون کی زبردست بارش کی وجہ سے وسطی ریلویز کی اہم لائنوں پر ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کرلا، چونابھٹی، بھانڈوپ ، ڈاکیاڈ اور سیان کی لائنوں پر بڑی مقدار میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹرین خدمات متاثر ہوگئیں۔ ریلویز کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بیشتر ٹرینیں تقریباً نصف گھنٹہ تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات ممبئی کے ڈائرکٹر وی کے راجیو نے کہا کہ آئندہ48گھنٹوں میں نہ صرف ممبئی بلکہ پورے کونکن علاقہ میں مزید تیز رفتار بارش ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج صبح8:30بجے تک کولابہ میں101ملی میٹر جب کہ سانتا کروز 47.8ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔

Heavy rain in Mumbai - Traffic Jam - trains disrupted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں