شوپیان واقعہ کی دوبارہ تحقیقات سے ہائی کورٹ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

شوپیان واقعہ کی دوبارہ تحقیقات سے ہائی کورٹ کا انکار

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے2009ء میں ریاست کے شوپیان ضلع میں دو خواتین کی موت کی دوبارہ تحقیقات کے امکان کو رد کردیا اورکہا کہ ایک رکنی عدلیہ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر کیس کی تازہ تحقیقات کا حکم نہیں دیاجاسکتا ۔ چیف جسٹس ایم ایم کمار اور جسٹس ڈی ایس ٹھاکر پر مشتمل ایک ڈیویژن بینچ نے کل فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جان کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر تازہ تحقیقات کا حکم نہیں دیا جاسکتا کہ سی بی آئی کی جانب سے تازہ تحقیقات کروائی جائے ۔30مئی2009ء کو شوپیان ضلع میں رامبیا رادھارے کے پشتوں پر ایک خاتون کے بشمول دو خواتین22سالہ نیلو فر اور17سالہ اس کی نند کی نعشیں دستیاب ہوئی تھیں جس کے نتیجہ میں ایہ الزامات عائد کئے گئے تھے کہ سیکوریٹی فورسز کے عملہ کی جانب سے ان دونوں کی عصمت ریزی کی گئی اور ان کا قتل کردیا گیا تھا جس کے باعث وادی میں بڑے پیمانے پر احتجاجات منظم کئے گئے تھے جب کہ شوپیان ضلع میں تقریباً7ہفتہ تک بند منایا گیا ۔ حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) مظفر جان کی زیر صدارت ایک رکنی کمیشن کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کمیشن نے عصمت ریزی اور قتل کے شبہ کو رد کردیا ۔ ریاستی حکومت نے ستمبر2009ء میں کیس کی سی بی آئی تحقیقات کاحکم دیا تھا جس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان خواتین کی عصمت ریزی نہیں کی گئی اور انہیں قتل نہیں کیا گیا ۔ تحقیقاتی ایجنسی نیکہا کہ2خواتین غرق ہونے کی وجہ سے فوت ہوئی ہیں۔

J&K HC Refused to Re-investigate Alleged Shopian Rape Murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں