بی جے پی دہلی میں تشکیل حکومت کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

بی جے پی دہلی میں تشکیل حکومت کے لئے کوشاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی تازہ انتخابات کا سامنا کرنا نہیں چاہتے ، بی جے پی نے اشارہ دیا کہ وہ دہلی میں حکومت کی تشکیل کی کوشش کرے گی جہاں 5ماہ سے صد ر راج نافذہے لیکن پارٹی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس طرح درکار اعداد حاصل کرے گی ۔ حال ہی میں مقرر بی جے پی صدر نشین شتیش اپادھیائے نے پارٹی ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ سے اس بارے میں علیحدہ میٹنگ کے کے بعد کہا کہ اگر لفٹننٹ گورنر مدعو کریں توپارٹی تشکیل حکومت پر غور کرے گی ۔
فی الحال بی جے پی کو اکالی دل کے واحد رکن اسمبلی کے ساتھ29ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے اور اسے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے مزید5ارکان کی ضرورت پڑے گی ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر فینانس جگدیش مکھی چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے دعویدار ہیں جن کے پارٹی کے تمام گوشوں سے اچھے تعلقات ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے تقریباً تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ بی جے پی کی جانب سے حکومت کی تشکیل کے حامی ہیں اور اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ جمعرات کو برازیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کی واپسی کے بعد پارٹی قیادت کرے گی ۔ اس دوران کانگریس نے کہا ہے کہ وہ تازہ انتخابات کے حامی ہیں۔

BJP hints at forming government in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں