حیدرآباد میں ستمبر میں عالمی کینسر چوٹی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

حیدرآباد میں ستمبر میں عالمی کینسر چوٹی اجلاس

حیدرآباد
یو این آئی
حیدرآباد میں15ستمبر سے سہ روزہ عالمی کینسر چوٹی اجلاس کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ اوپن ایکسس پبلی کیشن گروپ، دی فیڈ ریشن آف ایشین بائیو ٹیک اسوسی ایشنس اور بائیو جینیسس کے مشترکہ اہتمام سے یہ اجلاس منعقد کیاجارہا ہے جس کا حیدرآباد انٹر نیشنل کنونش سنٹر میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ چوٹی اجلاس کا مرکزی خیال کینسر کی تشخیص اور اس کے علاج میں حالیہ پیشرفت ہے ۔ اجلاس میں20ممالک کے2000سے زائد مندوبین کی شرکت کا امکان ہے ۔ چوٹی اجلاس کے انعقاد کا اہم مقصد کینسر کی تشخیص اور علاج کے سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کرانا ہے تاکہ یہ بنی نوع انسان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے ۔ عالمی کینسر چوٹی اجلاس کے سائنٹفک سیشن میں کینسر پر تمام حالیہ تحقیقی پروگراموں اور ان کے نتائج پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

Conference on Cancer Diagnosis from Sept 15 in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں