اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری غیر مشروط اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری غیر مشروط اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
سلامی کونسل اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ’’فوری غیر مشروط اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔‘‘ اور فریقین سے خواہش کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے بعد بھی جنگ بندی پر عمل کریں ونیز غزہ میں فوری درکار امداد کی فراہمی کا موقع دیں ۔ غرہ میں تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے ۔15رکنی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامہ اجلاس، صدارتی بیان کی منظوری کے لئے کل رات دیر گئے منعقد ہوا ۔ اس بیان میں غزہ میں’’فوری غیر مشروط اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی تائید کی گئی ہے ۔‘‘ اردن کے مرتب کردہ بیان میں ’’تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عید کی مدت اور اس کے آگے بھی انسانی بنیادوں پر لڑائی بندی کو قبول کرلیں اور اس پر مکمل عمل کریں ۔ فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مصر کی پہل کی بنیاد پر ایک دیر پا اور قابل صداحترام لڑائی بندی کے حصول کی کوشش کریں ‘‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ’’بین الاقوامی انسانی قانون کا مکمل احترام کیاجائے ۔ سیویلینس کی حفاظت اور ان کی بہبود کو یقینی بنانے مناسب اقدامات کئے جائیں۔‘‘
سلامتی کونسل نے صورتحال میں ابتری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ انسانی جانوں کے اتلاف پر بھی شدید فکر مندی ظاہر کی گئی۔ قبل ازیں سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون نے غزہ تصادم میں انسانی بنیادوں پر 12گھنٹے کی لڑائی بندی پر بڑی حد تک عمل کا خیر مقدم کیا اور تمام فریقین سے اپنی اس اپیل کااعادہ کیا کہ سیاسی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے پیش خیمہ کے طور پر ایک ہفتہ کی جنگ بندی کا اعلان کریں۔ گزشتہ21روز سے جاری ہلاکت خیز تصادم میں جان بحق فلسطینیوں کی تعداد1030تک پہنچ گئی ہے جب کہ46اسرائیلی بھی ہلا ک ہوئے ہیں ۔ سلامتی کونسل نے لڑائی بندی کی تائید میں گزشتہ26جولائی کو پیرس میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاس کی طلبہ کی، بین الاقوامی فریقین کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
بان کیمون کی ترجمان نے کہا کہ’’سکریٹری جنرل نے پھر ایک بار تمام فریقین سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر اور فوری طورپر7روزہ جنگ بندی کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ ہفتہ بان کیمون نے مذکورہ علاقہ کا6روزہ دورہ مکمل کیا اور فریقین سے لڑائی بند کردینے و نیز بات چیت شروع کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نیکہاکہ جاریہ لڑائی اس بات پر زور دیتی ہے کہ غزہ پر47سالہ قدیم قبضہ اور گرفت کو بالآخر ختم کرنے، ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کی بنیادپر سلامتی کو یقینی بنانے اور دو مملکتی جامع تصفیہ کے حصول کی ضرورت ہے ۔ اس طرح اسرائیلی اور فلسطینی عوام ایک دوسرے کے ساتھ امن وسلامتی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

UN Security Council calls for immediate Gaza ceasefire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں