اتر پردیش میں خشک سالی جیسے حالات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

اتر پردیش میں خشک سالی جیسے حالات

لکھنو
یو این آئی
مانسون آنے میں تاخیر کی وجہ سے اتر پردیش میں خشک سالی جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں ۔ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثرریاست کا مغربی علاقہ ہے اگرچہ ماہرین موسمیات کو امید ہے کہ اگلے دو ہفتے میں بارش ہوسکتی ہے ۔ بارش ہونے کے بعد صورتحال میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔ ریاست کے مغربی علاقوں میں اس سال 73فیصد کم بارش ہوئی ہے ۔ جب کہ بندیل کھنڈ اور پورانچل میں بالترتیب32اور28فیصد کم بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں معمول سے15فیصد زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ ایسا ہونے پر خشک سالی کی حالت میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ ریاست کے ریلیف کمشنر اور محکمہ محصولات کے پرنسپل سکریٹری کشن سنگھ اٹوریا کے مطابق ریاست میں خشک سالی کی بات کہنا ابھی جلد بازی ہوگی ۔ لیکن بد قسمتی سے ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں تو حکومت اس سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئند ہ دنوں میں تیز بارش ہوگی اور حالات بہتر ہوجائیں گے۔ اس درمیان چیف سکریٹری الوک رنجن نے خشک سالی کی صورت پیدا ہونے پر اس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بلاک میں کم سے کم50ہینڈ پمپوں کی ریبورنگ کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Drought conditions in Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں